متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی میں ماحولیات کی خلاف ورزی پر ایک ملین درہم کا جرمانہ ہوگا

خلیج اردو 22 دسمبر 2021
ابوظہبی: ابو ظہبی کی حکومت نے ماحولیات کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے لے کر ایک ملین درہم تک جرمانے کا اعلان کردیا۔
جرمانے کا انحصار ماحولیاتی خلاف ورزی کی نوعیت اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان پر منحصر ہوگا۔

 

حکومت کی جانب سے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی تین زمروں میں درجہ بندی کی گئی ہے جن میں

ترقی اور صنعتی

شکار،حیاتیاتی تنوع،ذخائر

اور سمندری ماحول شامل ہے۔

 

حکام کے مطابق بار بار خلاف ورزیوں پر جرمانے کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ان جرمانوں کا اعلان ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نہیان نے ایک قرارداد کے ذریعے کیا۔اس قرارداد میں ابوظہبی میں ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

 

یہ قرارداد ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی کو ایک قانونی ٹول فراہم کرتی ہے جو انسپکٹرز کو انتظامی خلاف ورزیوں کی فہرست کو لاگو کرنے اور سہولیات،منصوبوں اور افراد کو براہ راست جرمانے کا اختیار دیتی ہے۔
Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button