متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کے انسانی حقوق کیلئے اقدامات کی تعریف کی ہے

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : یورپی یونی کے نائب صدر برائے یورپیئین کمیشن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کیلئے یو اے ای کا تیسری مرتبہ انتخاب اس بات کی ضمانت ہے کہ ملک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوا ہے۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی وام کو ایک بیان میں نائب صدر مارجرائٹس شناس نے متحدہ عرب امارات کو قوت ، اثر و رسوخ اور دوسروں کو متائثر کرنے کا قطب قرار دیا۔

وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں وہ ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی دبئی میں ہفتے کو ہونے والے یورپی یونین کے دن کے حوالے سے یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کیلئے ووٹ ملنا متحدہ عرب امارات کی انسانی حقوق اور آزادیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی انسانی حقوق اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پائیدار ترقی کے حصول میں اہمیت کا ثبوت ہے۔

متحدہ عرب امارات کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی موجودگی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کا معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات خطے میں بڑھتے ہوئے استحکام کیلئے ایک متحرک کردار کے طور پر کام کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات بلاشبہ طاقت ، اثر و رسوخ اور تحریک کا مجموعہ ہے۔

شناس کو دیگر ذمہ داریوں میں مہاجرین اور مہاجرین کے حالات معمول پر لانے کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری موجودہ افغان مہاجرین کے بحران میں متحدہ عرب امارات کی شراکت پر اعتماد جاری رکھ سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوپی یونین ان افغانوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے جو خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقوام عالمی متحدہ عرب امارات کے عالمی بحرانوں اور حالیہ افغان بحران میں کردار کو دیکھتے ہوئے اس پر فخر کرے گی۔

ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے عہدیدار نے کہا کہ ایکسپو ان تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے جس کے حل کیلئے ہم ملکر کوششیں کررہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button