متحدہ عرب امارات

خود کو امیر ظاہر کر کے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والا عرب کار ڈیلر گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے ایک ایسے جعلساز کو گرفتار کیا ہےجو خود کو امیر ظاہر کر دبئی تارکین وطن کو بیوقوف بناتا اور پھر قیمتی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں مبینہ طور پر ان سے لاکھوں درہم اینٹھتا تھا۔

پولیس کامطابق مدعا علیہ عرب تارک وطن ہے جو خود ایک امیر یورپیئن ظاہر کرتا تھا اور پھر معصوم لوگوں کو اپنے جھانسے میں لے کر انہیں تین گنا زیادہ قیمت پر گاڑیاں فروخت کرتا تھا۔

خود کو امیر ظاہر کرنے سے مدعاعلیہ کو کیا فائدہ ملتا تھا؟

مبینہ جعل ساز خود امیر ظاہر کرتا تھا اور پھر دبئی میں نئے آںے والے تارکین وطن کے ساتھ دوستی کرتا انہیں لگژری گاڑیوں میں پارٹیوں میں لے کر جاتا اور پھراعتماد پیدا ہوجانے پر انہیں دھوکہ دیتا۔

جعل ساز کیسے پکڑا گیا؟

مبینہ جعل سال الرشیدیہ تھانے میں 6 شکایات درج ہونے کے بعد پکڑا گیا۔

ان میں سے ایک شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مدعاعلیہ کو ایک کار کے 2 لاکھ 96 ہزار درہم ادا کیے اور وہ کار اسے کبھی نہیں ملی۔  ایک شکایت کنندہ خاتون استانی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 42 ہزار کی گاڑی کے لیے مدعاعلیہ ڈیلر کو 1 لاکھ 53 ہزار درہم ادا کیے۔

ایک اور شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ مدعاعلیہ سے ایک شو کے دوران ملا۔ اور اس نے شکایت کنندہ کو اپنی کار بیچ کر ایک لگژری گاڑی خریدنے کے لیے رضامند کیا۔ اور پھر مدعاعلیہ شکایت کنندہ کی گاڑی لے گیا اور اسے بیچ دیا، لیکن شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اسے کبھی بھی گاڑی کے پیسے نہیں ملے۔

پولیس نے مدعاعلیہ کے ساتھ اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جو اسے جعلی دستاویزات بنانے نے میں مدد دیتے تھے۔

الرشیدیہ پولیس تھانے کے ڈائریکٹر کرنل محمد المری کا کہنا تھا کہ یہ "کیس مشکل تھا کیوںکہ شکایت کنندگان نے گاڑی کی اصل قیمت جانے بغیر گاڑی کی دستاویزات پر دستخط کر کے گاڑیاں خریدیں تھیں”۔

انہوں نے عوام سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ گاڑی خریدنے سے پہلے اس کی قیمت سے متعلق تحقیق کر لیا کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button