متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی کیلئے جانے والے مسافر اپنے ساتھ کیا کیا چیزیں لے جا سکتے ہیں؟

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
دبئی : دبئی سفر کرتے ہوئے کچھ اشیاء ایسی ہیں جن پر کوئےی کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے۔ ان میں ذاتی استعمال کیلئے تحائف ہیں جن کی مالیت تین ہزار درہم تک ہو۔ زیادہ سے زیادہ چار سو سیگریٹ ، پچاس سیگار ، پانچ سو گرام تمباکو سے زیادہ کوئی بھی چیز لے جانے پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوگی۔

دبئی کسٹم کے مطابق یہاں آنے اور جانے والے وہ مسافر جن کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہو، انہیں اپنے ساتھ موجود رقم کے بارے میں بتانا ہوگا۔ اس رقم میں کیش ، چیک ، قیمتی جیولری اگر وہ ساٹھ ہزار درہم سے زیادہ ہوں۔

اٹھارہ سال سے کم عمر والوں کو یہ سامان ان کے سرپرست کے سامان میں جمع کرنا ہوگا۔

جب بھی کسٹم ڈیوٹی سے بچنا ہو تو یہ تحائف ذاتی مقاصد کے ہوں اور کاروباری مقاصد کیلئے نہ ہوں۔ اگر پالتو جانور ، فلم یا ویڈیو بنانے کا کیمرہ اور دیگر الات کیلئے ڈرون یا دیگر اشیاء کیلئے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے۔

مسافر اپنے ساتھ وہ ادویات لے کر جا سکتا ہے جس کی ڈاکٹر نے تجویز دی ہو اور یہ تین مہیوں سے زیادہ نہ ہو۔ نسوار اور منشیات لے جانے منع ہے۔

مسافروں کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم کمال نے کہا ہے کہ آئی ڈیکلیئر اپلیکیشن ایمریٹس آنے والے مسافروں کی اس حوالے سے مدد کرتا ہے۔ اس سے سے ان کا وقت بچ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک آنے والے تمام مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے سامان کے بارے میں بتائیں کہ ان کے پاس کیا ہے اور قانون پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے دوسرے لوگوں کی طرف سے کوئی سامان نہ اٹھائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button