متحدہ عرب امارات

صدارتی امور کی وزارت کے ملازمین کیلئے 8 دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیاں نے ایکسپو 2022 میں شرکت کیلئے وزارت کے ملازمین کیلئے اٹھ دنوں کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔ یہ چھٹیاں یہ ملازمین یکم اکتوبر سے اگلے سال مارچ کے اختتام تک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی تقریب میں وزارت سے رضاکاروں کی تعداد بڑھانے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ اپنے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی سوچ کو مضبوط بنانے اور ہمدردی ، سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دینے میں حصہ ڈالیں۔

شیخ منصور نے ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جو ملک کی ثقافتی صلاحیتوں اور عالمی قیادت کے حصول کیلئے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر کوئی اس بات کی ذمہ داری لے کہ عالمی سطح کی اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ایونٹ کی سرگرمیوں اور ورکشاپس پر نظر رکھنے اور اس کے تھیم کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے شیخ منصور نے یہ ہدایات جاری کیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button