متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن نے کرایوں پر ڈسکاؤنٹ اور ایکسپو 2020 کے لیے فری پاس دینے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن  لائن:

دبئی ایکسپو 2020 کے آغاز میں ایک مہینے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ ایسے میں ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے Early Bird Expo 2020  Dubai  نامی اقدام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے لانچ کی گئی اس ڈیل کے تحت اگر مسافر 28 سمتبر سے 31 مارچ 2022 کے دوارن دبئی کا سفر کرنے کے لیے ٹکٹس بک کرواتے ہیں تو انہیں کرائے پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کا کہنا تھا "ایمریٹس سیاحوں کو دبئی کا ویزٹ پلان کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات کی ایک سیریز لانچ کر رہا ہے۔ گزشتہ مہینے ہم نے اعلان کیا تھا کہ دبئی جانے والے ایمریٹس کے ہر کسٹمر کو ایک دن کے لیے ایکسپو پاس مفت فراہم کیا جائے گا۔ آج ہم ہماری تمام مارکیٹوں کے لیے دبئی آنے والے مسافروں کو قبل ازوقت ٹکٹ بک کروانے پر ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر رہے ہیں”۔

انہوں نے مزید بتایاکہ آنے والے ہفتوں میں ایمریٹس فیملیز کے لیے مخصوص آفرز کا بھی آغاز کرے گی۔

ایمریٹس کی اسپیشل آفرز درج ذیل ہیں:

ارلی برڈ ڈسکاؤنٹ: یہ آفر 28 ستمبر سے 31 مارچ 2022 کے دوارن دبئی کا سفر کرنے کے لیے خریدی گئی ریٹرن ٹکٹس پر دیا جائے گا۔ یہ آفر 28 ستمبر سے 12 اکتوبر کے دوارن ایمریٹس کی ویب سائٹ، کال سنٹر یا رٹیل آوٹ لیٹس یا ٹریول ایجنٹ کے ذریعے سے بک کروائی گئی ٹکٹ پر دیا جائے گا۔

فری ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس: ایکسپو 2020 کے دوارن ایمریٹس کے ذریعے دبئی سفر کرنے والے مسافر فری ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے  اہل ہوں گے۔

دبئی میں گزارے ہر منٹ پر ایک میل حاصل کریں: یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے دوران دبئی میں گزارے گئے ہر منٹ کے بدلے میں مسافر 1 سکائی ورڈز میل کما سکتے ہیں۔ اسکائی ورڈز کے موجودہ اور 31 مارچ 2022 سے پہلے اس پروگرام کے لیے سائن اپ کرنے والے  نئے ممبر اس آفر کو حاصل کر سکتے ہیں اور 5 ہزار میل تک کما سکتے ہیں۔ یہ آفر ایکسپو 2020 کے دوران یکم اگست 2021 سے 31 مارچ 2022 کے دوران خریدی گئی ایمریٹس کی تمام ٹکٹوں پر دستیاب ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button