متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 بہترین خدمات، دبئی پولیس کے چیف کی سیکورٹی کےفرائض سرانجام دینے والے اہکاروں کی تعریف

خلیج اردو 4 دسمبر 2021

دبئی:دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل عبد اللہ خلیفہ الماری نے ایکسپو 2020 کے دوران سیکورٹی کے بہترین فرائض سرانجام پر اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔لیفٹننٹ جنرل الماری نے ایکسپو کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینے پر تمام آفیسرز اور ملازمین کی خدمات کو سراہا۔

 

لفٹننٹ جنرل الماری نے ایکسپو 2020 کے سیکیوٹی کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی جس میں دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹس،کونسل کے ممبران اور وزارت داخلہ کے سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ایکسپو 2020 کے انعقاد کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل الماری نے دبئی ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر اجلاس کے شرکا کو مبارکباد پیش کی۔

 

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایکسپو 2020 میں آنے والے سیاحوں کے اعداو شمار بھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button