متحدہ عرب امارات

فری ورک اسپیس اور دو سالہ ویزہ: دبئی ایکسپو بزنس ڈسٹرکٹ بننے کو تیار

خلیج اردو 17 دسمبر 2021

دبئی:آئندہ برس مارچ میں دبئی ایکسپو 2020 ختم ہونے کے بعد ورلڈ فیر سائٹ ایک متحرک کاروباری ضلع بن جائے گا۔تعلیمی اداروں،اسپتالوں اور جدید ترین بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم سے لیس دبئی ایکسپو 2020 کی سائٹ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے کاروباری مرکز بن جا ئے گی۔

لگیسی پروجیکٹ کی نائب صدر ندیمہ مہرا نے اسکیلز ٹو دوبئی نامی پروگرام کے بارے میں بات کی جو بین الاقوامی کمپنیوں کو ایک نئی مارکیٹ میں داخل ہونے میں معاونت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت فری ورک اسپیس،دو سال کے لیے ویزا اور کاروبار کے قیام میں معاونت کی جائے گی۔

ایک مرکزی کاروباری ضلع کے طور پر دبئی کا ڈسٹرکٹ 2020 ایکسپو کے کافی عرصے بعد آنے والوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے تیار ہے۔ندیمہ مہرا نے کہا جب لوگ یہاں کام کرنے آئیں گے تو اس سے خطے کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
ایک تخمینے کے مطابق ایک لاکھ پچیس ہزار افراد آئندہ 25 برسوں میں ڈسٹرکٹ 2020 کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کام کرینگے اور رہائش بھی اختیار کرینگے۔

سائٹ پر دبئی ایکسپو کے دوران آنے والے افراد پہلے ہی واکنگ ٹریک،پارکس اور ان گنت دیگر سرگرمیوں سے واقف ہے جو مستقبل کے باشندوں کو شہر کے بھرپور تجربے میں مصروف رکھیں گے۔دبئی ایکسپو 2020 کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے بنائے گئے پویلینز کو دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس میں تبدیل کئے جائے گا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button