متحدہ عرب امارات

فخر عالم پہلا پاکستانی اسٹار ہے جس کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزہ مل گیا

خلیج اردو
27 جون 2021
دبئی : پاکستان میں شوبز انڈسٹری سے جڑے پائلٹ فخر عالم وہ پہلا پاکستانی اسٹار بن گیا ہے جس کو متحدہ عرب امارات کا دس سالہ گولڈن ویزہ ملا ہے۔

17 سال تک متحدہ عرب امارات کا رہائشی رہنے والا فخر عالم کو حکام نے آج 27 جون بروز اتوار ویزہ جاری کر دیا ہے۔ فخر عالم وہ پہلا پاکستانی پائلٹ ہے جو کامیابی سے ایک انجن والا جہاز سے پوری دنیا گھوما ہے۔

متحدہ عرب امارات کا ثقافتی سفیر ہوتے ہوئے فخر عالم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا جھنڈا لے کر پوری دنیا کی سیر کی۔ فخر عالم گائیکی ، ٹی وی میزبان ، اداکاری اور دیگر شعبوں میں لوہا منوانے کیلئے مشہور ہے۔

ویزہ ملنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز گردانا ہے۔

فخر عالم کو اپنی پہلی فلم گوڈ دنیا ویری بیڈ لوگ کیلئے قومی فلم کے ایوارڈ کے بہترین اداکار بھی ہیں۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف سے 2005 میں پاکستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اپنی رضاکارانہ کوششوں کیلئے انسانی حقوق کی خدمات پر صدارتی میڈل بھی حاصل کیا۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button