متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: متعدد خاندان رشتہ داروں کے گھر آنے جانے کے لیے گرین پاس کا استعمال کرنے لگے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے العین شہر میں کچھ خاندان اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھروں میں آنے کی اجازت دینے کے لیے گرین پاس کا استعمال کرنے لگے۔

خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کو بھیجا جانے والا ایس ایم ایس ان الفاظ سے شروع ہوتا ہے "احتیاطی تدابیر کے مطابق اور آپ کی حفاظت اور ہماری ماؤں کی حفاظت کے لیے”۔

اسی طرح کے جملے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جن میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رشتہ داروں، جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں، کو درخواست کی ہے کہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کروائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔

کچھ افراد نے کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتباہی پیغامات کے ایس ایم ایس الرٹ لگا رکھے ہیں۔ انکا کہنا ہے انکے گھروں میں عمر رسیدہ مرد و خواتین کی موجودگی کی وجہ سے ضروری ہے کہ رشتہ داروں کے جذبات مجروح کیے بغیر ان سے رجوع کیا جائے۔

جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معاشرے کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button