متحدہ عرب امارات

ویڈیو: باپ خاندان کا ستون اور تحفظ کا ذریعہ ہوتا ہے، شیخ سلطان

 

خلیج اردو آن لائن:

فادرز ڈے کے موقع پر سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی ہے کہ جس میں انہوں نے باپ جیسے رتبے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شیخ سلطان نے لکھا”باپ خاندان کا ستون اور تحفظ کا ذریعہ ہوتا ہے”۔

ویڈیو میں شیخ سلطان نے اپنی آواز میں ماں اور باپ کے کردار کے حوالے سے بات کی ہے۔ انکا کہنا ہے "ماں اور باپ کی کوملتا کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اور کوئی جذبہ اور پیار انکا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے”۔

اس کے علاوہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شاعری کے ذریعے اپنے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button