متحدہ عرب امارات

دبئی جانے کے خواہش مند 5مسافروں کو شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے لیکن مسافروں کے پاس پی سی آر اور رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ موجود نہیں تھی۔
مذکورہ رپورٹ نہ ہونے کے باعث ایئرلائن نے سفر کی اجازت نہیں دی۔

دبئی حکومت نے سفر سے 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دی ہے جبکہ سفر سے 6گھنٹے روانگی سے قبل رپیڈ پی سی آر بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکومت کے طے کردہ سفری قوانین پر پورا اترنا لازمی ہے بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اماراتی حکام نے سفری قوائد ضوابط سخت رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button