خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فلائی دبئی نے سعودی عرب میں چار مزید منازل کا اضافہ کرلیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی کم خرچ ایئر لائن فلائی دبئی نے سعودی عرب میں چار مقامات کیلئے سروس کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں 16 مارچ سے نیوم، 18 مارچ سے نجران، 21 مارچ سے القیسمہ اور 26 اپریل سے جیزان کے لیے پروازوں کا آغاز شامل ہے۔

اس سال کے شروع میں بھی، ایئر لائن نے 12 جنوری سے ہفتہ میں دو بار سروس کے ساتھ الولا کے لیے اپنا آپریشن دوبارہ شروع کیا۔

فلائی دبئی کے چیف کمرشل آفیسر حماد عبیدہ اللہ نے کہا کہ جیسا کہ سعودی عرب اپنے شعبہ سیاحت کو ترقی دینے میں اپنی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے راستے پر گامزن ہے، ہم متحدہ عرب امارات اور اپنے نیٹ ورک کے آس پاس کے مسافروں کو ملک کی مزید سیر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے منتظر ہیں،”

فلائی دبئی 114 سے زیادہ مقامات کے لیے پروازیں چلارہا ہے، جن میں سے 75 ایسی مارکیٹ ہیں جن کا پہلے دبئی سے براہ راست ہوائی رابطہ نہیں تھا۔ بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی خدمت 76 بوئنگ 737 طیاروں کے بیڑے کے ذریعے کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button