خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

فلائی دبئی نے قازقستان میں اپنے نیٹ ورک کو تین مقامات تک توسیع دینے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: فلائی دبئی نے28 فروری سے قازقستان کے شیمکینت انٹرنیشنل ایئرپورٹ (سی آئی ٹی) کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔

شیمکینت کے لیے پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی دبئی کا قازقستان میں نیٹ ورک الماتی اور دارالحکومت آستانہ سمیت تین مقامات تک وسیع ہوجائے گا۔

فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غيث الغيث نے کہاکہ 2014 میں الماتی کے لیے پہلی بار آپریشن شروع کرنے کے بعد سے قازقستان طویل عرصے سے ہماری ایک اہم مارکیٹ رہا ہے ۔ 2022 میں ہم نے متحدہ عرب امارات اور قازقستان کے درمیان تقریباً 3لاکھ مسافروں کو سفری خدمات فراہم کیں،جو2019 کے مقابلے میں 145 فیصد زیادہ ہیں۔ہم شیمکینت کے لیے پروازوں کے آغاز سے تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

جیہون آفندی، فلائی دبئی میں کمرشل آپریشنز اور ای کامرس کے سینئر نائب صدر جيهون أفندی نے کہا کہ ہم اپنے نیٹ ورک کو قازقستان میں اپنے تیسری مقام کے طور پر شیمکینت کے ساتھ توسیع دیکھ کر بہت پرجوش ہیں جو مجموعی 22 ہفتہ وار پروازیں ہیں ۔ یہ تعداد فروری سے 26 ہفتہ وار پروازوں تک بڑھ جائے گی اور قازقستان میں ہمارے صارفین کو متحدہ عرب امارات اور اس سے آگے دیگر مقامات کے سفر کے لیے مزید آسان اور قابل اعتماد آپشنز فراہم کرے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button