متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دھند کا بدستور راج ، سڑکوں پر بھاری ٹریفک ہے تو متبادل کیا ہے؟

خلیج اردو
21 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں دھن کے باعث حدنگاہ متائثر ہوا ہے جس کے بعد حکام نے بڑی شاہراہوں پر اسپیڈ لمٹ میں کمی کی ہے۔ دھند کے باعث سڑکوں پر بھاری ٹریفک دیکھنے کو مل رہا ہے اور گاڑیون کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ایسے میں شارجہ پولیس نے ڈرائیور سے کہا ہے کہ احتیطاط سے ڈرائیونگ کی جائے تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

اس سے قبل ابوظبہی پلویس نے بڑی شاہراہوں پر حدرفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹیہ کی رفتار تک کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ محمد بن راشد روڈ (ابو ظہبی۔ دبئی ، مکتوم بن راشد روڈ (ابو ظہبی – دبئی) ، ابوظہبی ال عین روڈ (المفراق – ال خزانہ اور سوہیان الحیار) ، شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل روڈ (النوف ال میرفا) ، الفیاح روڈ (ٹرک روڈ) اور ابو ظہبی۔ سویہان روڈ پر رفتار کرنے کا سسٹم ایکٹیویٹ کیا گیا ہے۔

مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظبہی ، دبئی ، شارجہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کثیف دھند ہے ایسے میں حدنگاہ کم ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر ڈرائیور سے کم رفتار میں گاڑی چلانے کا کہا گیا ہے۔ ابوظبہی ، دبئی پولیس سوشل میڈیا پر ڈرائیور کو الرٹ جاری کر چکے ہیں۔

ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھیں اور لین بدلنے یا اور ٹیک کرنے سے گریز کریں ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ماضی میں دھند میں اورٹیک اور لین بدلنے کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ہیں۔ ایسے افراد پر 500 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا اور ٹریفک فائل میں 4 سیاہ نشان لگائے جائیں گے۔

پولیس نے کہا ہے کہ خطرناک ہیڈلائیٹس کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ٹریفک کی رونگی متائثر ہوتی ہے اور دوسرے ڈرائیوروں کیلئے مشکلات ہوتیں ہیں۔ ایسے علاقوں سے دور رہیں جو عام طور پر پانی سے متائثر ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button