متحدہ عرب امارات

دبئی کے چار ٹیکسی اور بس ڈرائیوروں کو انکی دیانتداری اور خدمات کے بدلے میں اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے چار ٹیکسی اور بس ڈرائیوروں کو انکی خدمات اور دیانتداری کے بدلے میں اعزاز سے نوازا گیا۔

آر ٹی اے کے ڈارئریکٹر جنرل مطر محمد الطائر نے آر ٹی اے کی بسوں اور ٹیکسیوں کے ان چاروں ڈرائیوروں کو انکی دیانتداری اور عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کے بدلےمیں ایوارڈ سے نوازا۔

ڈرائیوروں کی اہم خدمات درج ذیل ہیں:

دبئی ٹیکسی کاروپوریشن کے ڈرائیور فیروز چارپادیکال کی گاڑی میں ایک سیاح اپنے بیگ بھول گیا تھا جس میں اسکی قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ فیروز نے فوری طور پر اس بیگ کو محفوظ بنایا اور پھر اس سیاح کو اسکا بیگ واپس پہنچایا۔

جبکہ حسن خان، عزیز رحمان، اور حسین نظیر نامی تین بس ڈرائیورں نے ایک خاتون کی مدد کی تھی جس کی گاڑی راستے میں خراب ہوگئی تھی۔ تینوں ڈرائیوروں اس خاتون کی گاڑی کاٹائر تبدیل کرنے میں اس کی مدد کی تھی۔

Image Source: Gulf News

محمد الطائر نے چاروں ڈرائیوروں کا اپنی نوکری کے ساتھ مخلص ہونے اور اپنی اور آرٹی اے کی ساکھ کو بہتربنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں کا کہ ملازمین کی جانب سے  اداب اور اخلاق کا مظاہرہ کام کی جگہ پر ہمیشہ مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، اور انہیں دیگر ملازمین کے لیے عملی نمونہ بناتا ہے۔

Image Source: Gulf News

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں باوقار اور اخلاق سے لیس ایسے ملازمین پر فخر ہے۔ انہوں نے چاروں ڈرائیوروں کی تعریف کرتےہوئے کہا انہوں نے عوام کے ساتھ برتاؤ کرتے ہوئے مناسب رویہ اپنایا۔ اور اس عمل سے اپنے عملے پر ہمارا اعتماد بڑھتا ہے۔

مزید برآں، ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈرائیوروں نے بھی اپنی خدمات کے سراہے جانے پر محمد الطائر کا شکریہ ادا کیا اور انکا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کے لیے بلکے تمام اسٹاف کے لیے فخر کا باعث ہے۔

Image Source: Gulf News

انکاکہنا تھا کہ اس عمل سے دیگر ڈرائیوروں کو بھی اپنے مسافروں کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک کرنے اور انکے چہرے پر خوشی لانے کی ترغیب ملے گی۔ اور انہوں نےجو کیا وہ انکی ڈیوٹی اور اخلاقیات کا حصہ تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button