خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

آئی اے ای اے ڈائریکٹر جنرل کی براکہ کے یونٹ 2 کے کمرشل آپریشنزکے آغاز پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد

خلیج اردو: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 کے کمرشل آپریشنز کے آغاز سے صفر کاربن اخراج کے ساتھ بجلی کی پیداوار دوگنا ہونے پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی ہے۔
براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 سے تجارتی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کے آغاز کے موقع پر ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کے مطابق اسٹریٹجک منصوبہ بندی، وژن اور پیداوار کے مظاہرہ سے اپنے جوہری توانائی کے پروگرام کو ترقی دی ہے جو جوہری توانائی حاصل کرنے کے نئے خواہشمند ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔

براکہ پلانٹ کی ترقی کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جو 2050 تک متحدہ عرب امارات کے صفر کاربن معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں میں معاون ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button