متحدہ عرب امارات

ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں کے پاکستانی اور دیگر ممالک کے ویزہ ہولڈرز کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی گئی

دُبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تاکید کی ہے کہ ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرز اگر دُبئی ایئرپورٹ کے ذریعے امارات واپس آ رہے ہیں تو ان ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز کو سفر سے پہلے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) سے انٹری پرمٹ لینا ہو گا۔یہ انٹری پرمٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں امارات داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ICA کے مطابق دیگر اماراتی ریاستوں کے کارآمد ویزہ ہولڈرز سفر سے پہلے ICA کی ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae پر جا کر اپنے پاسپورٹ کا اندرا ج کرنے کے بعد انٹری پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں دُبئی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر بھی نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔ جن کے مطابق دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کو دُبئی ایئرپورٹ کا سفر کرنے کی صورت میں GDRFA سے پیشگی انٹری پرمٹ لینا پڑے گا جبکہ دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈز دُبئی کے ذریعے امارات واپس آنے پر ICA سے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔

اسی طرح تمام اماراتی ویزہ ہولڈرز کو دُبئی کا سفر کرنے سے قبل منظور شدہ لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کروا کر اس کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنا ہو گی۔ اگر رپورٹ کو پرواز کے وقت حاصل کیے ہوئے 96 گھنٹے سے زائد وقت گزر جائے تو ایسی صورت میں نئی رپورٹ حاصل کرناہو گی۔پی سی آر ٹیسٹ کی یہ نیگیٹو رپورٹ پرنٹ کی صورت میں ہونی چاہیے جس پر عربی یا انگریزی زبان میں عبارت درج ہو، کسی اور زبان میں تیار شدہ رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ دُبئی ایئرپورٹ پر اُترنے کے بعد تمام مقامی اور تارکین وطن کو DXB سمارٹ ایپ ڈاؤن کرنے کے بعد اس میں اپنی رجسٹریشن کروانا ہو گی۔تارکین اور اماراتیوں کو دُبئی سے چند مخصوص ممالک کا سفرکرنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروا کر اس کی نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button