خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی: دبئی کیپیٹلز کا لیگ میں فاتحانہ آغاز

خلیج اردو: انٹرنینشل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں دبئی کیپیٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 73 رنز سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نئی لیگ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں دبئی کیپیٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روومین پاؤل نے دبئی کیپیٹلز کی کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دہلی کیپیٹلز نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، دہلی کپیٹلز کے کپتان پاؤل نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ بھارتی بلے باز رابن اُتھاپا نے 43 رنز بنائے۔

روومین پاؤل کی 29 گیندوں پر جارحانہ اننگ میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ بھارتی بلے باز رابن اُتھاپا کی اننگ میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا

جو روٹ اور سکندر رضا نے بالترتیب 26 رنز بنائے

روی رام پال نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں، اور علی خان نے 45 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ابوظہبی کے سنیل نارائن اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔

روومین پاؤل نے دو اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔

ابوظبہی نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 114 رنز بنا سکی۔

پال سٹرلنگ نائٹ رائیڈرز کے واحد بلے باز تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

دبئی کیپیٹلز کی جانب سے مجیب الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button