متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم عمران خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان ، جمائما خان کا ردعمل آگیا

خلیج اردو
23 جولائی 2021
لندن : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے عمران خان کے حالیہ خواتین بارے بیان پر خاموشی توڑ دی اور ان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے کم کپڑوں سے متعلق بیان پر ردعمل میں جمائما کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا تعلق ان کے پہناوے سے نہیں۔

اس حوالے سے جمائما نے اپنے ایک پرانے ٹویت کو دوبارے سے کوٹ کرکے وزیر اعظم عمران خان کی اصلاح کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ خواتین کے کم لباس کا مرد پر اثر ہوتا ہے اگر وہ روبوٹ نہ ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس اثر کا ردعمل عمل ہوتا ہے۔

بادی النظر میں وزیر اعظم کے بیان کو خواتین کے کم لباس اور جنسی زیادتی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ جمائما نے اپنے ایک پرانے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ ایک بار سعودیہ میں تھی اور ایک خاتون مکمل پردے میں ہونے کے باوجود ایک مرد کے ہاتھوں ہراسگی کا شکار ہوئی۔

جمائما کے ٹویٹ کا مطلب ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو یاد کرانا چاہتی ہے کہ جنسی زیادتی اور کم لباس کا آپسمیں تعلق نہیں۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button