متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں کا خاتمہ ، غیر ملکی ایئرلائنز کی بکنگ کھولنے کے منتظر

خلیج اردو
23 جولائی 2021
دبئی : وہ بھارتی جو کرونا وائرس کی سفری پابندی کی وجہ سے دبئی واپسی کے منتظر تھے ، یو اے ای کی جانب سے بھارت کیلئے سفری سہولیات میں نرمی کے بعد منتظر ہیں کہ کب سے ایئرلائنز بکنگ کا آغاز کریں گے۔

دبئی نے گذشتہ ہفتے ہندوستانی سفر کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے لیکن ائر لائن کی ویب سائٹوں پر ابھی تک فلائٹ کی بکنگ کا آغاز نہیں ہوا۔ خلج ٹائمز کو معلوم ہوا ہے کہ ٹریول ایجنٹوں کو ابھی تک شہری ہوا بازی کے حکام سے تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

ازسرنو جائزہ کے بعد جاری ہونے والے قواعد کے بعد وہ بھارتی جو اپنے ملک میں پھنس چکے ہیں ، دبئی واپسی کیلئے 2 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کریں گے۔ ایئر پوسٹ پر 4 گھنٹوں کے ہنگامی ٹیسٹ سمیت روانگی سے قبل 48 گھنٹے کی معیاد کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

بھارت میں یہ ٹیسٹ فلائیٹ کی بکنگ کے بغیر نہیں کیے جا سکتے۔ ایسے میں بھارتیوں کو جلد ہی فلائیٹس کھلنے کی امید ہے۔ ایئرپورٹ پر ہنگامی ٹیسٹ کرانے والے مراکز کو نصب کیا جارہا ہے۔ جو کل 34 ایئرپورٹ پر نصب کیا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے دبئی میں اعلان کے فوری بعد ہندوستانی ہوائی اڈے کے حکام حرکت میں آگئے۔ دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلورو ، چنئی اور کولکتہ اس وقت تیز رفتار جانچ کی سہولیات سے آراستہ ہیں۔

دبئی کے رہائشی سمیر شرما نے بتایا کہ وہ دو بچوں اور خاندان سمیت بھارت میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ میں اور میری اہلیہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں وصول کی ہیں۔ تاہم میرے بچے بہت چھوٹے ہیں کہ وہ ویکسین لے سکیں۔ ہم ہفتے کے روز سے اس وضاحت کیلئے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا اس سفر پر ہمارے بچے ہمارے ساتھ آسکتے ہیں یا نہیں۔

ممبئی میں پھنسے دبئی کے ایک اور رہائشی جوگندرجیت سنگھ نے کہا کہ میں 180 دن سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہا ہوں۔ مجھے 18 مئی کو واپس جانا تھا لیکن پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں یہاں پھنس گیا ہوں۔ مجھے یہ جاننے ہے کہ میتے ساتھ خصوصی رعایت ہوگی یا نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button