متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی  ڈرائیوروں سے اسکول کھلنے کے پہلے دن کے موقع پر احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور حادثات سے محفوظ رہنے کی درخواست

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس جنرل کمانڈ کی جانب سے سالانہ آگاہی مہم کے آغاز کے ساتھ ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ کل یعنی بروز اتوار زیادہ احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں کیونکہ کل طلباء پہلے دن اسکولوں میں واپس آ رہے ہوں گے۔ اور یقینی بنائیں گے نئے تعلیمی سال کے پہلے دن کوئی ٹریفک حادثہ نہ ہو۔

پولیس کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا نام A Day without Accidents  رکھا گیا ہے۔ اور یہ کیمپین مسلسل چوتھے سال لانچ کی گئی ہے۔ جس میں ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے عوام کو دبئی پولیس کا ساتھ دینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس سال اس مہم میں موٹر سواروں، اساتذہ، شاگردوں، اور والدین کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید برآں، دبئی پولیس میں ٹریفک کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے کہا کہ اس سال مہم Together for safer Roads کے نعرے کے تحت چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور خاص طور پر روڈ استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے باقاعدگی سے روڈ سیفٹی مہمات چلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "ہم فی 1 لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں خاصی حد تک کمی لے آئے ہیں۔ تاہم، روڈ سیفٹی مہمات میں باقاعدگی سے چلاتے رہنا سب سے زیادہ اہم ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button