متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 998 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1559 رہی جبکہ وائرس سے مزید 1 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 73 اشاریہ 4 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآں، ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ براستہ دبئی ٹرانزٹ سفر کرنے والےپاکستانی مسافروں کو روانگی سے پہلے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اس قانون کو اطلاق 27 اگست سے ہوگا۔

مزید برآں، ایمریٹس ایئر لائن کی جانب آج پھر اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سے براستہ دبئی ہانگ کانگ یا چین جانے والے مسافروں کو روانگی سے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ریپڈ پی سی آ ٹیسٹ سے پرواز قبل پہلے 6 گھنٹوں کے اند اندر کروانا ہوگا۔

ایمریٹس کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ درج بالا نئے قوانین کا اطلاق 27 اگست سے ہو چکا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button