متحدہ عرب امارات

گولی کی اسپیڈ سے گاڑی چلانے والے کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کر لیا

خلیج اردو
20ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ ہائی وے پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اپنی ویڈیو بنانے والے کار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی اور پھر بے ترتیب ڈرائیونگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ڈرائیور کی خورفکان ہائی وے پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے ویڈیو کی تصدیق کرکے ملزم کا سراغ لگایا اور گرفتار کیا۔

پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے مقرر کی گئی اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کریں۔

یہ ویڈیو پولیس کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس سال ایک کار سوار کو 278 کولمیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ 2020 کے پہلے اٹھ ماہ میں 274 افراد نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی اسپیڈ سے تجاوز کی ہے۔

شارجہ پلویس میں ٹریفک انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میجر مشال بن خادم نے ورننگ دی ہے کہ مقررہ حد سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تجاوز کرنے والے افراد کو 3 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جائے گا ، ڈرائیونگ بک میں 23 سیاہ پوائنٹس لکھے جائیں گے جبکہ 60 دنوں تک گاڑی ضبط کی جاسکے گی۔ حد رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تجاوز کرنے والوں کو 2000 درہم جرمانہ ، 12 سیاہ پوائنٹس اور 30 دنوں کیلئے گاڑی قبضے میں لی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button