خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کےصدر سے چیئرمین، سوڈان عبوری خودمختار کونسل کی ملاقات

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ابوظہبی کے البحر محل میں ملاقات کی ۔

صدر عزت مآب شیخ محمد نے لیفٹیننٹ جنرل البرہان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوڈان اور اس کے عوام کے لیے استحکام اور امن کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور سوڈان کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ کام کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا اور شیخ محمد بن زاید کو سوڈان میں سیاسی عمل میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

شیخ محمد نے سوڈان اور اسکے عوام کے اتحاد، تعمیر، ترقی اور ایک نئے مرحلے کے قیام کے حوالے سے ملک کے استحکام اور خوشحالی کیلئے کی جانے والی مختلف کوششوں اور اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے مختلف حالات اور مراحل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈانی عوام کی حمایت پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا۔

الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید النہیان، العین خطے میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان، شیخ ھزہ بن زاید النہیان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین؛ شیخ نہیان بن زاید النہیان، زاید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین؛ و دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button