متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے دو اہم رہنماؤں میں ملاقات ، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال

خلیج اردو
02 مئی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا الشاتی محل ابوظبہی میں استتقابل کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوستانہ گفتگو کا تبادلہ خیال کیا گیا اور قوم اور اس کے شہریوں سے متعلق متعدد امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں خصوصی طور پر اماراتی شہریوں کو مہذب زندگی مہیا کرنے اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید آلنہیان کی سربراہی میں ان کی خوشی اور سماجی استحکام کے حصول سے متعلق اہداف کے حصول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کرونا وائرس کی وبائی مرض سے نمٹنے کی قومی کوششیں ، زندگی کے مختلف شعبوں پر اس کے اثرات کو کم کرنے اور جلد از جلد معمول کی طرف لوٹنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں عظیم رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے بانی رہنماؤں کے خواب اور ویژن اور خاص کر رمضان میں نہ صرف اپنے عوام بلکہ عالمی دنیا کی خدمت کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور انسانی ترقی کے اہداف کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہوئے اسے مزید کمال تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہی محل میں ہونے والے ملاقات میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ، قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زید النہیاں ، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور منصور بن زید النہیان سمیت اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button