متحدہ عرب امارات

یو اے ای نیشنل ڈے: دبئی حکام کی شہریوں کو درج ذیل کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی آؐمد ہے  اور حکام اور عوام اس دن کو قومی جذبے سے منانے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اس سال یہ دن گزشتہ سالوں سے مختلف ہوگا۔ کورونا وبا کی وجہ سے حکام کی جانب سے متعدد قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور عوام سے بار بار ان قواعد و ضوابط پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

حال ہی میں دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ہدایت میں لوگوں کو قومی دن کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو قومی دن کے موقعے پر درج ذیل ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا:

  • خاندان کے بڑے اجتعماعات سے گریز کریں اور کسی بھی فیملی پارٹٰی کی تعداد 20 افراد تک محدود رکھیں۔
  • رش کے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
  • اور اس کے علاوہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔۔

اس سے پہلے ایمرجنسی سے متعلق قومی ادارے کی جانب سے بھی کرسمس، نئے سال اور قومی دن کے موقعوں پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ نئے سال اور قومی دن کے موقعوں پر دفاتر میں تقاریب پر پابندی ہوگی۔ اور آتش بازی جیسے مظاہرے دیکھنے کے لیے اجتمعاعات پر پابندی ہوگی۔  اور پرائیویٹ یا فیملی پارٹیز پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ان دنوں میں تمام عوامی تفریحی مراکز کو درج ذیل قواعد پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:

  • ماسک پہنیں
  • بخار چیک کرنے کا اتنظام کریں
  • صفائی کا انتظام کریں
  • تفریحی مقامات پر کام کرنے والے ورکرز کو احتیاطی تدابیر سے متعلق ٹریننگ دیں
  • افراد کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

اس کے علاوہ اس سال قومی دن کے موقعے پر کار پریڈ پر پابندی ہوگی اور گاڑیوں کے اندر 3 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button