متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن: آج ہمارے اباواجداد کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، شیخ حمدان

خلیج اردو
02 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئی کے ولی عہد اور ایگیزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کا ویژن کی بدولت ملک میں محب الوطنی کا جزبہ عام ہے اور اس سے یہ اقوال ذریں درست ثابت ہوا کہ اتحاد میں برکت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے رسالہ ‘نیشن شیلڈ’ کے نام ایک بیان میں ، شیخ حمدان نے کہا کہ مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان نے دیکھا ہے کہ یونین ہی مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا صحیح راستہ ہے۔ اس وقت خطے کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارے اباواجداد نے جو فیصلہ کیا اس نے دنیا کے نقشے پر ایک شاندار ملک کا قیام ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا ہمارے باپ دادا نے دنیا کے نقشے پر ایک متمول قوم کی حیثیت رکھی ہے جو مستقبل کی تعمیر میں شراکت دار ہوگی اور آج ہمارے بڑوں کے عزائم حقیقت بن چکے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات دنیا کی تیز رفتار ترقی کرنے والے اقوام میں شامل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button