متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نئے کورونا ایس او پیز کا نفاذ، جانیے ایک گاڑی میں کتنی سواریوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے نئے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ ہی ان قوانین کی خلاف ورزی کرنےپر عائد ہونے والے جرمانوں اور سزاؤں کی مکمل فہرست بھی شیئر کی گئی ہے۔ اس فہرست میں مختلف اقسام کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ جس میں گاڑیوں میں سواریوں کی تعداد کی حد بھی متعین کی گئی ہے۔

یو اے ای اٹارنی جنرل کی جانب سے کاروں، پک اپ ٹرکوں، اور بائیکس پر زیادہ سے زیادہ افراد کے بیٹھانے کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ اور اس حد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

گاڑیوں میں سواریوں کی درج ذیل حد مقرر کی گئی ہے:

  • موٹر سائیکل پر ڈرائیور کے علاوہ دوسری سواری کے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی
  • پک اپ ٹرکوں میں ڈرائیور کے علاوہ ایک سواری بیٹھ سکتی ہے
  • دوسری گاڑیوں میں ڈرائیور کے علاوہ دو مزید سواریوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی
  • جبکہ خاندان کے افراد، ان کے گھریلو ملازمین اور انکے دوسرے درجے رشتہ داروں درجہ بالا شرائط سے چھوٹ دی گئی ہے۔
  • مزید برآں، اگر گاڑی میں صرف ڈرائیور ہے تو اسے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور خاندان کے افراد، ان کے گھریلو ملازمین اور انکے دوسرے درجے رشتہ داروں درجہ بالا شرائط سے بھی چھوٹ دی گئی ہے

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button