متحدہ عرب امارات

اپنی بیٹی کو شناختی دستاویزات فراہم نہ کرنے والے باپ کو مقدمے کا سامنا ہے

خلیج اردو
11 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک باپ کو اس وجہ سے مقدمے کا سامنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو تعلیمی مقاصد کیلئے دستاویزات مہیا نہیں کیے تھے۔ بچی کو اسکول میں اس وجہ سے داخلہ نہیں ملا کہ باپ نے ضروری کاغزات نہیں بنوائے تھے۔

دبئی کی پبلک پراسیکوشن نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملزم کو فیملی مس ڈیمنیور کورٹ ریفر کیا گیا ہے۔

اپنی بیٹی کی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکامی اور بغیر کسی معقول وجہ کے اسے سکول میں داخل نہ کرانے کے جرم میں ملزم کے خلاف فوجداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دونوں جرائم متحدہ عرب امارات کے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے قانون کے مطابق قابل سزا جرائم ہیں۔

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ دبئی میں پچھلے سال 103 بچوں سے بدسلوکی کے کیسز سامنے آئے جس میں سے سترہ کو شناخت کے کاغزات سے محروم کیا گیا تھا جبکہ چودہ کو تعلیمی حق سے محروم رکھا گیا تھا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button