متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانے اپنے فون سے قسطوں میں ادا کریں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک ایسا ںظام لانچ کیا گیا جس کی مدد سے آپ دبئی پولیس ایپ کے ذریعے اپنے موبائل فون سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں کی اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔

دبئی پولیس میں انتظامی امور کے معاؤن سربراہ میجر جنرل السلال سعید بن ہوائیدی الفالسی نے بتایا کہ یہ سسٹم مکمل طور پر خودکار ہے جس میں لوگ اپنے ٹریفک جرمانے اقساط میں ادا کریں گے۔ اور یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ںظام کو لانچ کرنے میں یو اے ای کے مرکزی بینک اور دبئی اسلامک بینک نے اشتراک کیا ہے۔

یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

دبئی میں پولیس کمیں ٹریفک فائنز کلیکشن سیکشن کے ڈائریکٹر کیپٹیین حسین ال عبدولی کا کہنا تھا کہ صارف ٹریفک فائنز کی ادائیگی کی سروس میں لاگ ان کرنے کے بعد جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی آپشن کا انتخاب کر سکتا ہے۔

جس کے بعد صارف کو شرائط و ضوابط کو قبول کرنا ہوگا اور پھر ذاتی معلومات سے متعلق ایک فارم بھرنا ہوگا۔

فارم بھرنے اور بھیجنے کے بعد مرکزی بینک کے پاس جاتا ہے جہاں سے جرمانوں کی اقساط میں ادائیگی کی منظوری ملتی ہے۔

منظوری ملنے کے بعد ہر ماہ صارف کے بینک اکاؤنٹ سے قسط کی رقم کاٹ لی جاتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button