متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایک غیر ملکی شخص متحدہ عرب امارات سے کتنا سونا لے کر جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
21 جون 2021
دبئی : نان ریزیڈنٹ انڈن جن کو حرف عام میں این آر آئی کہا جاتا ہے ، اب 100 ہزار روپے مالیت کا سونا متحدہ عرب امارات سے بھارت لیکر جا سکتے ہیں۔ کسٹم قواتین نے مطابق ایک سال سے زیادہ عرصہ کیلئے امارات میں رہائش پزیر شخص اپنے ملک جاتے ہوئے یہ سونا لیجانےب کا مجاز ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں 35 لاکھ بھارتی رہتے ہیں جو متحدہ عرب امارات میں سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ دبئی کو عام پر زیورات کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ بہت سے بھارتی سیاح بھی متحدہ عرب امارات آکر سونا خریدتے ہیں۔

پچھلے ہفتے بھارت جو سونے کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی میں سے ایک ہے ، نے قیمتی دھات کے زیورات اور اس سے متعلقہ اشیاء پر لازمی طور پر بھارتیشناخت لگانے کا اعلان کیا تاکہ بھارت کو سونے کا ایک معروف عالمی مرکز بنایا جا سکے۔

احمد نے کہا کہ سونے کے زیورات کو نمایاں کرنے کیلئے نئی دہلی کے اس فیصلے کا مقصد عوام کو ملاوٹ سے بچانا ہے۔ یہ مینوفیکچررز اور ریٹلرز کو بھی خوبصورتی اور شفافیت کے قانونی معیار کو برقرار رکھنے کا پابند کرانے میں مدد دے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button