متحدہ عرب امارات

شارجہ: 1 سالہ بچہ باتھ ٹب میں ڈوب کر جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کے ایک اہلکار نے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو بتایا کہ شارجہ میں شیر خوار بچہ اپنے گھر میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔

یہ حادثہ 17 نومبر کو پیش آیا۔

ایک سالہ نیپالی بچے کو منگل کے روز دوپہر 2 بج کر 35 منٹ کے قریب ایمرجنسی میں القاسمی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بچہ باتھ ٹب میں ڈوبا ہوا پایا گیا تھا اور وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جانبحق ہو چکا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق بچے کی ماں اسے نہلا رہی تھی جب وہ کچھ دیر کے لیے بچے کو ٹب میں اکیلا چھوڑ کر گئی تو بچہ پانی سے بھرے ٹب میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔

تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے یہ حادثہ والدین کی لاپرواہی سے پیش آیا۔ لہذا انہوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو بجلی کی اشیاء اور پانی کے پاس اکیلا مت چھوڑیں۔

اس طرح سے خورفقان کے علاقے میں ایک 11 سالہ بچی جو گزشتہ اتوار پانی کی بھری بالٹی میں گر گئی تھی۔ اسے بھی تشویش ناک حالت میں القاسمی ہسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

تاہم، اب نجی خبررساں ادارے گلف نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بچی کی صحت اب بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پولیس کو اس کیس کی اطلاع ہسپتال کی جانب سے دی گئی تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ حادثہ تھا کیونکہ بچی بغیر کسی بڑے کے گھوم رہی تھی اور پانی سے بھری بالٹی میں جا گری۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button