خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عید الاضحی کے موقع پر متحدہ عرب امارات نے 4 عوامی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں حکام نے وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے جوان کے لیے چار روزہ ویک اینڈ بن جاَئیگا

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) کے مطابق چھٹی 8 جولائی بروز جمعہ سے پیر 11 جولائی تک ہو گی۔

وفاقی حکومت کے محکموں میں دفتری کام منگل 12 جولائی سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس لیے آج 30 جون مہینے کا پہلا دن ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیلات کی سرکاری فہرست کے مطابق یوم عرفہ اور عید الاضحی کی تعطیلات 9 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک منائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button