متحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر یکم اگست سے29 ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

یاد رہے کہ دبئی ائیر پورٹ پر آنے والے تمام ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی تھا

(خلیج اردو دبئی ) دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 29 ممالک کے لئے یکم اگست سے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیاگیا ہے جو اس سے پہلے تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے ضروری تھا ۔

دبئی انٹرنیشل ائیر پورٹ پر آمد سے پہلے بھی کویڈ 19 ٹیسٹ لازمی کرنا ہوگا جبکہ دبئی پہنچنے کے بعدبھی پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا ۔

نئے وفاقی اعلامیہ کے مطابق آل مکتوم انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی ان 29 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا ۔

Gulf news

جن 29 ممالک کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ان میں افغانستان، برازیل، بنگلہ دیش، مصر، بھارت ،انڈونیشیا، ایران ،عراق ،کازکستان، کرغزستان ،لبنان ،نائجیریا ،پاکستان ،پلفائن، روس ،ثربیہ، صومالیہ، جنوبی افریقہ ،سری لنکا ،سوڈان، تاجکستان ،ازبکستان اور امریکہ کی کچھ ریاستیں شامل ہیں ۔ ان ممالک میں ترکی بھی شامل ہے جہاں سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

امارت ائیر لائن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کویڈ منفی ٹیسٹ بھی ضروری ہے جو پرواز سے کم ازکم 96 گھنٹے پہلے کرنا ہوگا ۔ بچے جن کی عمریں 12 سال سے کم ہوں تو انکے لئے کویڈ منفی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ باقی دبئی آنے والے ائیر لائنز کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسافروں کے پاس کویڈ منفی سرٹیفیکٹ لازمی ہو ورنہ دبئی پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

امارات ائیر لائن کے علاوہ اتحاد ائیر ویز نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ 25 جولائی سے ابو ظہبی آنے والے مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ کویڈ منفی سرٹیفیکٹ پرواز سے پہلے حاصل کریں ۔

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button