پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان لانے میں تاخیر کا سامنا

خلیج اردو: دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے میں تاخیر کا سامنا ہے۔اس سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق پرویز مشرف کی میت ساڑھے 11 بجے دن پاکستان کے لیے روانہ کی جانی تھی۔سفارتی حکام کے مطابق اب خصوصی طیارے کے ذریعے سہ پہر میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسدِ خاکی دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب میت پاکستان لے جانے کے لیے یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے نے این او سی جاری کر دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی میت کے ہمراہ ان کی اہلیہ صہبا، بیٹا بلال اور بیٹی بھی پاکستان جائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button