متحدہ عرب امارات

امارات: فروری کے لئے پٹرول کے نرخ کا اعلان، ڈیزل کی قیمت میں کمی

متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے فروری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں جو یکم فروری سے نافذ ہوں گے۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ’سپر 98 اور خصوصی 95 کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم ڈیزل کے نرخوں میں کمی کردی گئی ہے‘۔

امارات میں مسلسل گیارہ ماہ سے پٹرول کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے۔
’سپر 98 ایک لٹر کی سابق قیمت 1.91 درہم برقرار رہے گی جبکہ 95 کی قیمت 1.80 درہم فی لٹر ہوگی‘۔
ایک لٹر ڈیزل پہلے 2.06 درہم میں فروخت ہورہا تھا یکم فروری سے 2.01 درہم میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت ماہانہ بنیاد پر طے کرتی ہے۔
اس سلسلے میں عالمی منڈی کے اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر نئے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں البتہ اس میں پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی سروس لاگت بڑھا دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button