متحدہ عرب امارات

دبئی کے مخصوص علاقوں میں الیکٹرک سکوٹر سروس لانچ کر دی گئ

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرک سکوٹر سروس کا تجرباتی آغاز کردیا۔ تاہم یہ سروس محض پانچ علاقوں تک محدود ہوگی۔ اور ان علاقوں سے باہر الیکٹرک سکوٹر لیجانے پر پابندی ہوگی۔

ان علاقوں سے باہر سکوٹر لیجانے والے کو پولیس روک سکے گی اور ان سکوٹروں کو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے اوپر چلانے پر بھی پولیس سکوٹر سواروں کو روک سکے گی۔

یہ سروس دراصل الیکٹرک سکوٹر کرائے پر دینے کی سروس ہے جس میں آپ کو جب سکوٹر چاہیے ہو تو اس کی ایپ سے قریب ترین سکوٹر کو تلاش کریں پھر اس تک پہنچ کر اسے اسٹارٹ کریں اور اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد طے شدہ پارکنگ میں پارک کریں اور ایپ کے ذریعے کرایہ ادا کریں۔

دبئی میں یہ سروس ابھی دبئی کے پانچ علاقوں میں لانچ کی گئی ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں:

محمد بن راشد بلےوارڈ

دبئی انٹرنیٹ سٹی

سکینڈ دسمبر اسٹریٹ

الریگا

اور جیمرہ لیک ٹاورز میں یہ سروس شروع کی گئی ہے۔

ان علاقوں اس سروس کے تجرباتی آغاز کے لیے ان علاقوں کی سیفٹی، آبادی کے حجم اور دیگر پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2019 کے آخر تک یو اے ای میں موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد تھی۔ جو اب اٹھا لی گئی ہے۔

اس سروس کو لانچ کرنے میں پانچ کمپنیاں شامل ہیں۔ جن میں کریم لائم اور ٹائر انٹرنیشنل کمپنیاں ہیں اور ارنب اور سکرٹ مقامی کمپنیاں ہیں۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ سکوٹر جیو فینسنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں لہذا اگر یہ طے شدہ علاقے سے باہر جاتے ہیں تو ان کی سپیڈ کم ہونا شروع ہوجائے گی اور آخر کار یہ مکمل طور پر رک جائیں گے۔

اور اب میں اسپیکر بھی لگے ہوئے ہیں جو چلانے والے کو وراننگ جاری کرتے رہیں گے۔ یہ اسکوٹر سائیکل ٹریک پر ہی چلائے جا سکیں گے۔

آر ٹی اے کا کہنا کہ ہے یہ ٹرائل 1 سال تک جاری رہے گا اور اس کی کامیابی ہونے مزید علاقوں میں یہ سروس شروع کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button