متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک آئی بینک قائم کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ کے پہلے ہسپتال شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی (ایس کے ایم سی) کا ابوظہبی میں ایک آئی بینک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان۔

ایس کے ایک سی ہسپتال کے اوفتھلمولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مراد مانیا ال اوبتھانی کا کہنا تھا ہسپتال ٹرانسپلانٹ کے لیے قرنیہ چشم یعنی کا آنکھ شفاف پردہ ایک امریکی آئی بینک سے منگواتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ” اسی لیے ہم ابوظہبی میں ایک آئی بینک قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے متحدہ عرب امارات کے ہستپالوں کی ضروریات پوری ہوںگیں”۔

ڈاکٹر مراد کا مزید کہنا تھا کہ ایس کے ایم سی گزشتہ 10 سالوں سے قرنیہ چشم کا ٹرانسپلانٹ کر رہا ہے۔ اور ہر سال تقریبا 40 ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں۔ اور ان مریضوں میں سے 15 فیصد مریض چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔

اس ٹرانسپلانٹ کی کامیابی کی شرح کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد نے بتایا کہ یہ ٹرانسپلانٹ بہت کامیاب ہوتا ہے لیکن مریض کو اس کے بعد خاص طور پر نوجوانوں کو باقاعدگی سے ڈاکٹر کو اپنا معائنہ کرواتے رہنا ہوتا ہے۔ تاکہ کسی انفیکشن کے خطرے سے بچا جا سکے اور ٹرانسپلانٹ کیے گئے قرنیہ کو متاثر ہونے سے بچایا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button