متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اماراتی کرنسی کی توہین کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

سائبر کرائم قوانین کے مطابق یو اے ای کی ساکھ نقصان پہچانے کے لیے شائع کیے مواد پر قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہےے

 

خلیج اردو آن لائن: ام القوائین پولیس کے مطابق سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے یو اے ای کی کرنسی کی توہین کرنے والے ایک نوجوان کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

ام القوائین پولیس کے جرائم اور تفشیش ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، حامد مطار آجیل کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک کرائم کی ٹیم ایک ایسی ویڈیو پر نظر رکھے ہوئے تھی جس میں ایک نوجوان کی جانب سے یو اے ای کرنسی کی توہین کی گئی تھی، ٹیم نے اس ویڈیو کے مالک کی شناخت کی تلاش کرنے کے بعد اس کو گرفتار کر لیا۔

برگیڈیئر آجیل کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے نوجوان نے تفشیش کے دوران اپنے اوپر لگے الزام کا اقرار کیا ہے، جس پر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔  اور ام القوائین پولیس کے مطابق نوجوان کو قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل 29 کے مطابق  جو  شخص بھی متحدہ عرب امارات یا اس کے کسی بھی ادارے کی ساکھ  یا وقار کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے آن لائن معلومات، خبریں یا ڈیٹا شائع کرتا ہے اسے جیل کی سزا یا 10 لاکھ درہم تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button