عالمی خبریں

سعودی عرب: 18 ماہ کے بچے کی کورونا ٹیسٹ کے دوران ناک میں سواب اسٹک ٹوٹ جانے کے بعد موت

18 ماہ کے الغفان کی موت کورونا ٹیسٹ کے دوران ناک میں سواب اسٹک ٹوٹ جانے پر حالت خراب ہونے کے بعد ہوئی

 

خلیج اردو آن لائن: یہ واقعہ 14 جولائی کو سعودی عرب میں شاکرا نامی ہسپتال میں اس وقت پیش آیا جب 18 ماہ کے عبدالعزیز الغفان کو تیز بخار کے باعث اس کے والدین ہسپتال لے کر آئے۔ ڈاکٹر نے بخار کے باعث کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔ تاہم الغفان کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔

کورونا ٹیسٹ کے دوران الغفان کے ناک میں کورونا ٹیسٹ کا نمونہ لینے والی اسٹک ٹوٹ گئی۔

جس پر ڈاکٹروں نے بچے کو بیہوشی کی دوا دینے کے بعد آپریشن کر کے اسٹک نکالنے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کے والدین کو بتایا کے آپریشن کامیاب رہا ہے اور بچے کے ناک میں ٹوٹی اسٹک نکال دی گئی ہے۔

تام آپریشن کے بعد جب بچہ بہیوشی سے بیدار ہوا تو اس کی ماں کو بچے کی حالت خراب ہوتی معلوم ہوئی، جس پر اس نے میڈیکل ٹیم کو بچے کو دیکھنے کی درخواست کی۔ جس پر اسے بتایا گیا کہ رات زیادہ ہو جانے کے باعث کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہے۔

اگلی صبح بچے کے بہیوش ہوجانے پر ماں نے ہسپتال کے عملے اور نرسوں کو بتایا۔ جس پر معلوم ہوا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا۔ الغفان کے سانس نہ لے پانے کے باعث اسے ونٹیلیٹر پر ڈال دیا گیا اور سے کی چھاتی کے ایکسرے لیے گئے۔ جن سے معلوم ہوا کے غفان کے ایک پھیپھڑے میں ہوا نہیں جا رہی ہے۔

بچے کی حالت خراب ہو جانے کے باعث اس کے والدین اسے ریاض میں ایک بڑے ہسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ لیکن بڑے ہسپتال لے جانے کی اجازت اور ایمبولینس کے انتظار میں بچہ چل بسا۔

مزید برآں عبدالعزیز الغفان کی خوفناک موت کے بعد اس کے چچا نے حکام اور بچے کی موت کے بارے میں تحقیقات کرنے کے لیے ایک رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چچا نے خبر رساں ادارے العربیہ کو بتایا ہے کہ سعودی وزیر صحت نے انہیں فون کر کے یقین دلایا ہے کہ وہ خود اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button