متحدہ عرب امارات

پی ایس ایل کے میچ یو اے ای میں دوبارہ سے شروع ہوں گے یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سپر لیگ کے معطل کیے گئے باقی میچ متحدہ عرب امارات میں دوبارہ سے شروع ہوں گے یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ جمعرات کو کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو مارچ 2021 میں صرف 14 میچوں کے بعد کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ باقی میچوں کو یکم جون سے 20 جون کے درمیان میں یو اے ای میں منعقد کروانے پر غور کر رہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی فرنچائزز کے 6 مالکان نے بدھ کے روز ایک وریچوئل میٹنگ کے دوران باقی میچ یو اے ای میں کروانے سے متعلق آپریشنل منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقی میچوں کو منعقد کروانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے جمعرات تک کا اتنظار کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انہیں یو اے ای حکام کی جانب سے میچ کروانے کے لیے گرین سنگل مل چکا ہے لیکن بورڈ صورتحال مزید واضح ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button