متحدہ عرب امارات

پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی نے ملتان سطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

خلیج اردو
23 فروری 2021
کراچی : پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا پانچواں میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا، جو پشاور زلمی نے اپنے نام کیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 193 رنز بنائے جو کہ اس ٹورنامنٹ کا اب تک کا ایک بڑا ہدف تھا لیکن پشاور زلمی نے 19 اوور میں ہی چار وکٹ کے نقصان پر 194 رنز کا یہ ہدف حاصل کر لیا۔

حیدر علی نے میچ کے آخر میں صرف آٹھ گیندوں پر 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کی جیت یقینی بنائی۔ کامران اکمل 37 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button