پاکستانی خبریںخلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

نبی کریم ﷺ کی توہین کرنا آزادی اظہار رائے نہیں، روسی صدر

خلیج اردو 24 دسمبر 2021

ابوظہبی:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی توہین آزادیء اظہار رائے میں شمار نہیں ہو سکتی۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔

 

روسی صدر نے مختلف ویب سائٹس پر جرمن نازیوں کی تصاویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام انتہا پسندانہ کاروائیوں کو جنم دیتی ہیں۔

 

ولادی میر پیوٹن نے پیرس میں چارلی ایبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد ہونے والے حملے کا بھی حوالہ دیا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے اس لیے یہاں تمام لوگ ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں۔
SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button