متحدہ عرب امارات

خلیج اردو
15 اپریل 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے استعاثہ عامہ نے خبردار کیا ہے کہ لائنسس کے بغیر عطیات جمع کرانا منع ہے۔ ایسے لوگ جو غریب عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے لازم ہے کہ وہ باقاعدہ قانونی راستہ اپنانا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ایک آگاہی پوسٹ میں پبلک پراسیکوشن نے بتایا ہے کہ وفاقی قانون کے آرٹیکل 27 کے مطابق بغیر اجازت کے عطیات جمع کرانا اور اس کیلئے سوشل میڈیا یا ٹیکنالوجی ذرائع استعمال کرنا جرم ہے اور اس کی سزا 250 ہزار درہم سے 500 ہزار درہم تک ہوگی۔

2018 کے وفاقی قانون نمبر 4 کے آرٹیکل 8 کے مطابق جو کوئی بھی مسجد کیلئے چندہ بغیر اجازت کے جمع کرے گا اسے 5000 درہم کی سزا دی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button