متحدہ عرب امارات

برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک : کب سے شروع ہورہا ہے اور کیا اوقات ہوں گی؟

خلیج اردو
دبئی : رمضان کا مبارک مہینہ اپنے ساتھ روحانیت کا احساس لے کر آتا ہے۔ یو اے ای کی طرح دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے یہ ایک پرمسرت مہینہ ہے جس میں مسلمان رب کی خوشنودی کیلئے عبادات میں مشغول رہتے ہیں اور ساتھ میں اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔

مساجد میں عبادت کرنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ عبادات کی محفلیں ، قرآن پاک کی تلاوت اور افطار ڈنر کا دور ہوتا ہے۔ صبح سے لے کر شام تک بھوک برداشت کرنا اللہ تعالی سے انسان کی محبت ہے۔

اس مہینہ کی پلاننگ پہلے سے کی جاتی ہے اور انتظامات میں کوئی کمی نہ ہو تو شہری بھرپور تیاریان کرتے ہیں۔ ایسے میں قمری کلینڈر اور حساب کتاب ان کے کام آتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق دو اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ یہ فلکیات کے حساب کے مطابق ہے۔ تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے سے کیا جائے گا جس پر اسلامی کلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اسلامی مہینہ یا تو 29 دنوں کا ہوتا ہے یا پھر 30 دنوں کا ۔ اس سال رمضان کو 30 دنوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عید المبارک یکم مئی کو ہوگی یا پھر دو مئی کو۔

عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بھی ماہ مقدس کے دوران روزے کے اوقات کا انکشاف کیا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان فجر کی اذان سے لے کر مغرب تک روزہ رکھتے ہیں۔ یہ اوقات مہینے کے دوران مختلف ہوتے سکتے ہیں۔

امارات الیووم نے الجروان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہ کے آغاز میں روزے کے اوقات 13 گھنٹے 40 منٹ ہوں گے اور مہینہ ختم ہونے تک یہ اوقات بڑھ کر 14 گھنٹے 20 منٹ ہو چکے ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button