متحدہ عرب امارات

امارات میں کورونا لاحق ہونے کی شرح ایک فیصد سے کم

امارات میں کورونا وائرس لاحق ہونے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 14 دن کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔‘

’ملک بھر میں گذشتہ 14 دنوں کے دوران پانچ لاکھ 70 ہزار افراد کا معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 0.96 فیصد لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘

’روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تصدیق کی شرح 25 فیصد رہ گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے کی شرح 0.1 ہوگئی ہے۔‘

وزارت نے کہا ہے کہ ’14 دنوں میں پانچ ہزار چار سو 74 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے بالمقابل نو ہزار پانچ سو 23 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔‘

’اسی عرصے کے دوران 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں مگر اس کے بالمقابل شفایابی کی شرح میں 57.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘

وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں عام افراد کے معائنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے روزانہ 25 ہزار افراد کا معائنہ ہوتا تھا، اب 40 ہزار کا ہونے لگا ہے۔‘

میڈیکل شعبے کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کی وجہ وزارت کی ہمہ جہتی پالیسی ہے جس کے باعث کورونا کے خطرات محدود ہو گئے ہیں۔‘

 

Source : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button