متحدہ عرب اماراتٹپس / سٹوری

خبردار، اماراتی شناختی کارڈ کی بغیر جرمانوں کے تجدید کے لیے دی گئی رعایتی مدت ختم ہونے میں چند دن باقی

 

خلیج ادو آن لائن:

اگر آپ اس متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور آپ کا اماراتی شناختی کارڈ یکم مارچ کے بعد ختم ہوگیا تھا تو آپ کو جلد از جلد اپنے شناختی کارڈ کو رینیو کروا لینا چاہیے کیونکہ بغیر جرمانوں ادا کیے ویزے اور شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے دی گئی رعایتی مدت 11 اکتوبر کو  ختم ہو رہی ہے۔

ختم ہوچکے شناختی کارڈ اور رہائشی ویزوں کے حامل افراد کی یاددہانی کے لیے آئی سی اے نے سوشل میڈٰیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” اگر آپ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات کے دوران یو اے ای کے شناختی کارڈ کی تجدید کے اہل ہیں تو آپ کو شناختی کارڈ کی تجدید 11 اکتوبر سے پہلے کروا لینی چاہیے۔

مزید برآں، نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو آمر سنٹر کے کنزیومر ہیپینس سیکشن کے ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دبئی کے رہائشی جن کے ویزے یکم مارچ سے 12 جولائی کے دوران ختم ہوئے تھے اگر وہ ملک کے اندر مقیم ہیں تو ان کے پاس بغیر جرمانے ادا کیے ویزوں کی تجدید کے لیے 10 اکتوبر تک کا وقت ہے۔

اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ کار کیا ہے؟

خیال رہے کہ شناختی کارڈ کی تجدید سے پہلے ویزے کی تجدید کروانی پڑتی اور اس کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے اور پھر شناختی کارڈ کی تجدید کروائی جاتی ہے۔

 اور پراسیس کے درج ذٰیل مراحل ہیں:

1۔ سب سے پہلے کسی رجسٹر ٹائپنگ سنٹر سے شناختی کی تجدید کا فارم لے کر بھریں۔

2۔ اس کے بعد درج ذیل دستاویزات جمع کروائیں:

  • اماراتی شناختی کارڈ کی کاپی یا اصل شناختی کارڈ
  • اصل پاسپورٹ مع رہائشی ویزا
  • 15 سال سے کمر عمر اور معزور افراد کی سفید بیک گراؤںڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی ایک تصویر
  • 15سال سے عمر بچوں کے اصل برتھ سرٹیفکیٹ
  • اگر درخواست کنندہ 15 سال سے کم عمر ہے تو اس کے والدین میں سے کسی ایک کا پاسپورٹ یا امارتی شناختی کارڈ

3۔ ضروری دستاویزات جمع کروانے کے بعد آپ کو تجدید کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

دو سالہ شناختی کارڈ کے لیے فیس 270 درہم ہے جبکہ تین سالوں کے لیے 370 درہم

رعایتی مدت کے دوران شناختی کارڈ کی تجدید نہ کروانے کی صورت میں جرمانہ:

شناختی کارڈ ختم ہونے کے بعد رعایتی مدت کے دوران اس کی تجدید نہ کروانے کی صورت میں ہر دن کا 20 درہم جرمانہ عائد ہوتا جو کہ زیادہ سے زیادہ ہزار درہم ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button