متحدہ عرب امارات

شارجہ میں سینما، ساحلِ سمندر، پارکس اور سومنگ پولز کھولنے کا اعلان

ریاست میں تمام تجارتی مراکز بھی 24جون سے کھل جائیں گے، تمام جگہیں 50فیصد استعداد کے ساتھ کھیلں گی، حکام

شارجہ میں سینما، ساحلِ سمندر، پارکس اور سومنگ پولز کھولنے کا اعلان، حکام نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں تمام تجارتی مراکز بھی 24جون سے کھل جائیں گے، تمام جگہیں 50فیصد استعداد کے ساتھ کھیلں گی۔ شارجہ کے ولی عہد شہزادہ شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی ہدایت پر انتظامیہ نے سینما گھر، ساحلِ سمندر، پارکس اور سومنگ پولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تمام تجارتی اور سماجی مراکز کو 24جون بدھ کے روز سے کھولا جائے گا جہاں لوگوں کو 50فیصد استعدادکار کے ساتھ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ یعنی عام طور پر ان جگہوں پر جتنے لوگ ایک وقت میں موجود ہوسکتے ہیں انکی تعداد کا 50فیصد لوگ فی الحال ان جگہوں پر ایک وقت میں آسکیں گے۔ دفاتر کو پہلے ہی 30فیصد استعدادکار کے ساتھ کھولا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے رپورٹ ہونے والے کیسز سے تقریباََ دگنی ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مملکت میں کووڈ19سے متاثرہ 392نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 661مریض صحتیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 48ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں صرف 392ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ نئے کیسز کے بعد ملک میں اب تک متاثر ہوانے والے افراد کی تعداد 44ہزار925ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 32ہزار 415مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 302ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 12ہزار 208 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کو کم رسک والے ممالک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ شہری 23جون سے سن ممالک کیلئے سفر کر سکیں گے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button