متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تین گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

جب گینگ کو پکڑا گیا تو ، چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے کرچکے تھے ، کیوکہ انکا ان پرزوں کو فروخت کرنے کا ارادہ تھا

پولیس نے بتایا کے انہوں نے چھ غنڈوں کو حراست میں لیا ہیں، جن کے بارے میں مبینہ طور پر راس الخیمہ میں تین گاڑیوں کی چوری کا الزام تھا.

رأس الخيمة پولیس کے جنرل کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان النعمی نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر قومی جراثیم کشی پروگرام کے اوقات میں گاڑیاں چوری کیں، جبکہ گاڑیوں کے مالکان گھروں میں ہوتے تھے.

میجر جنرل النعمی نے بتایا ، "چوری کے بارے میں آگاہ ہونے کے بعد ، رأس الخيمة پولیس نے ایک سرچ اینڈ ایکشن ٹیم تشکیل دی ، جو اس گروہ کا پتہ لگانے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔”

تفتیش سے معلوم ہوا کہ مشتبہ تمام افراد ایشیائی باشندے ہیں ,اور چوری شدہ گاڑیوں کو رأس الخيمة سے شارجہ منتقل کیا تھا.

رأس الخيمة پولیس میں پولیس آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبد اللہ میناخاس نے بتایا کہ جب اس گروہ کو پکڑا گیا تو ، وو ایک گاڑی کو پرزے پرزے کر چکے تھے کو کے ان افراد نے پرزوں کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا تھا ، جبکہ دیگر دو گاڑیاں سہی سلامت پائی گئیں.

بریگیئر میناکھاس نے کہا ، "ہم نے فوری طور پر شارجہ پولیس سے رابطہ کیا اور گینگ کو گرفتار کرلیا۔”

"تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گینگ اسی طرح کے دیگر جرائم میں ملوث تھے اور مطلوبہ فہرست میں شامل تھے۔ قانونی کارروائی کے لئے انہیں رأس الخيمة کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا۔”

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button